روٹری کے زیر اہتمام پولیو کے خاتمے پر جاری کانفرنس میں گورنر خیبر پختونخوا کا خطاب

 

 

 

اسلام آباد، 5 مئی (اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے آج اسلام آباد میں روٹری کلب کے زیر اہتمام پولیو کے خاتمے سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج میں فخر کے ساتھ کہ سکتا ہوں کہ پاکستان  اب پولیو سے پاک ملک ہے، انہوں نے کہا پولیو جیسے مرض کے ہمیشہ خاتمے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو بچایا جاسکے۔

 

 

روٹری کلب اسلام آباد کے زیرِ اہتمام پولیو کے خاتمے پر بااختیاری اور سالمیت کے عنوان پر کانفرنس میں گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، ڈسٹرکٹ گورنر فائزہ قمر، ملک بھر سے روٹری کلب کے نمائندوں سمیت انٹرنیشنل روٹری کلبز کے ممبر ان نے بھی شرکت کی۔

اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ روٹری کی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، روٹری کی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے قابل تحسین خدمات ہیں۔

 

 

روٹری میرے لئے کوئی نئی چیز نہیں سکول سے وقت سے روٹری کو جانتا ہوں، میرے والد روٹری کے ممبر تھے، تجویز ہے کہ روٹری کے ساتھ پاکستان لگایا جائے تا کہ عام آدمی کو علم ہوسکے۔

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کئی میگا پراجیکٹس عوام کی سہولت کے لیئے شروع کیے۔ملک بھر کی عوام فائدہ اٹھا ئے گی۔

 

اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ کوئی ملک عورت کو برابری حقوق دیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔خواتین کا ملکی ترقی میں اتنا ہی کردار ہے جتنا مردوں کا ہے،عورتوں کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

اس موقع پر روٹری کی ڈسٹرکٹ گورنر فائزہ قمر نے تقریب میں  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روٹری کلبز کو مضبوط بنانے کے لیے سب سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، پولیو کو خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک بھر کے  روٹری کلب پولیو کے خاتمے پر دن رات محنت کر رہے ہیں۔

 

اے پی پی/احسن