پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبال کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

3

اسلام آباد، 19 مئی ( اے پی پی) سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کی رنز اپ پاکستانی ٹیم آج وطن واپس پہنچ گئی،وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات اور دیگر فٹبال شائقین نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قومی ہیروز کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع ہمارےپروزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا کہ بچوں نے ملک کا نام روشن کیا،اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔اپنے ملک کے وقار کیلئے ہمارے یہ نوجوان اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، یہ ہمارے ہیرو ہیں،ہمیں اپنی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور صدر پاکستان سے اپیل ہے کہ ان بچوں کو انعامات سے نوازا جائے۔

کپتان پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم محمد عبداللہ کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین مہینے مسلم ہینڈز نے ہم سے دن رات پریکٹس کرائی،پوری قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ رہیں اور پوری ٹیم بہت اچھا کھیلی مگر بد قسمتی سے ہم فائنل نہیں جیت پائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں جو دیگر ممالک کی ٹیموں کے پاس ہیں، اگر سہولیات فراہم کی جائیں تو اس سے بہتر کھیل پیش کریں گے۔
ہمارے بچوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، انشا اللہ آئیندہ ورلڈ کپ میں اس سے بہتر کارکردگی ہوگی۔

اے پی پی/ احسن