لوک ورثہ میں خطاط محمد عظیم اقبال کے خطاطی کے فن پاروں کی نمائش لگا دی گٸ

اسلام آباد، 08 جون (اے پی پی): لوک ورثہ میں رمضان کے مہینے کی مناسبت سے ماہر آرٹسٹ اور خطاط محمد عظیم اقبال کے خطاطی کے فن پاروں کی نمائش لگائی گٸ ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج لوک ورثہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی نمائش میں آرٹسٹ کی خطاطی کے منفرد نمونے رکھے گۓ ہیں۔
14جون تک جاری رھنے والی اس نمائش میں آرٹسٹ کے 50 آرٹ کے فن پارے شامل ہیں جن میں انہوں نے مختلف میڈیمز میں کام کیا ہے اور لیدر، لکڑی،کاپر اور قیمتی پتھروں سے اپنے کام کو آراستہ کیا ہے۔
/وی این ایس اسلام آباد/اے پی پی/سدرہ/فرح