موسم کی صورتحال

7

اسلام آباد ، جون ۲۱ (اے پی پی ): محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ میں شدید گرم رہا

جبکہ آج اور بدھ کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، دادو، لاڑکانہ49،سبی ، جیکب آباد، موہنجوداڑو48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے۔

 

اے پی پی / سعید