آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ آئندہ ماہ کھیلی جائے گی

اسلام آباد، 04 جولائی  (اے پی پی):  پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 10 اگست سےلیثرسٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہوگی،  بدھ کے روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور یہ ایونٹ پہلی بار راولپنڈی میں کھیلا جائےگا، انہوں نےکہا کہ چیمپیئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز،  ٹیم، ڈیف، خواتین، انڈر -12، انڈر -16 اور میڈیا کے ایونٹ شامل ہیں، انہوں نےکہا کہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے500  سے زائد مرد اور خواتین  کھلاڑی حصہ لیں گی،  چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب لیاقت جمنازیم میں ہوگی،  اورچیمپیئن شپ 14 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،  اسناد اور کیش ایوارڈ کے علاوہ دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے، ایک سوال  کے جواب میں انہوں نےکہا کہ پاکستان میں باؤلنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

اور پاکستان میں باؤلنگ کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ملک میں ہہلے 8-9 کلب تھے اب 30 کلب ہیں۔

انہوں نےکہا کہ انٹرنیشنل مقابلوں میں ہمارے تمام کھلاڑی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے سپورٹس  کمپلیکس میں پلاٹ دینے کا وعدہ کیا تھا،اس سلسلہ میں دس پندرہ بار مینٹنگ ہوئی  لیکن اس سلسلہ میں کچھ نہ ہوا۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹ ہو سکتے ہیں اگر حکومت سپورٹ کرے۔ تو دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ 40-50 ممالک نا لائیں تو سزا دیں۔ انہوں نےکہا کہ 6 لائنز پر انٹرنیشنل ایونٹ نہیں ہوسکتا، باہر ممالک میں 24 لائینز کورٹ ہوتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پی ایس بی کی طرف سے صرف 8 لاکھ سالانہ بجٹ ملتا ہے، باقی سب فنڈنگ خود کرتے ہیں۔ انٹرنیشنل کوچ کی اشد ضرورت ہے، تا کہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کی جا سکے۔

اے پی پی/احسن/فرح