فٹبال ورلڈکپ کا بڑا معرکہ۔۔ دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائیگا

44

اسلام آباد، 11 جولائی (اے پی پی): رشیا میں جاری فٹبال ورلڈکپ 2018 کا دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔

آج کے ہونے والے میچ میں انگلینڈ اور کروشیا 15 تاریخ کو ہونے والے آخری معرکے میں اپنی جگہ بنا نے کے لئے بھرپور جان لگائیں گے، جیتنے والی ٹیم فائنل میں فرانس کے ساتھ ٹائٹل  اپنے نام کرنے کے لئے مقابلہ کریگی۔

انگلینڈ  ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر Harry Kane   کے ساتھ میدان پر اترے گی،  جبکہ کروشیا کی ٹیم انحصار کرے گی اپنے سپر سٹار مڈ فیلڈر لوکا موڈرک پر۔

دیکھنا یہ ہے کہ کیا کروشیا پہلی بار فائنل میں اپنی جگہ بنا پائے گی یا پھرخاتمہ ہوگا انگلینڈ ٹیم کے 52 سالہ طویل انتظار کا۔

15تاریخ کو ہونے والے فائنل میں بھی فٹبال ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والا پاکستانی فٹ بال ہی استعمال کیا جائیگا۔

اے پی پی/احسن/فرح

وی این ایس اسلام آباد