نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات, سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی

17

لاہور11 جولائی (اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔ ملاقات میں سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی ،بم دھماکے کی شدید مذمت ، زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظرممکنہ حد تک بہترین حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔ الیکشن کے انعقاد کے بار ے میں شکوک و شبہات غیر ضروری اور بے بنیاد ہیں۔ الیکشن سے متعلقہ اموراوردیگر معاملات سیاسی جماعتوں کی مشاورت اورافہام وتفہیم سے طے کریں گے۔ نگران حکومت کو الیکشن ،سکیورٹی اورروزمرہ امور کے سہ رخی چیلنج کا سامنا ہے ۔ نگران حکومت قطعاًغیر سیاسی اورغیر جانبدار ہے اوررہے گی۔ اخبارات کے مسائل سے بے خبر نہیں،اشتہارات کی تقسیم میں میرٹ اورشفافیت کو ملحوظ خاطررکھاجائیگا۔ اشتہارات کی واجب الا دارقوم کی ادائیگی جلد ممکن بنائیں گے۔ پنجاب کا محکمہ تعلقات عامہ سب سے زیادہ منظم اوربہتر ادارہ ہے ۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض،سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔