سعودی دارالحکومت ریاض میں یوم آزادی کی رنگارنگ تقریب۔

2

سعودی دارالحکومت ریاض میں یوم آزادی کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کیمونٹی کی بھرپور شرکت کے علاوہ اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل نے خصوصی طور پر شرکت کی

سفارت خانہ پاکستان میں بزم ریاض کی جانب سےیوم آزادی کی تقریب کو بھرپور طریقے سے منایا گیا اس رنگا رنگ آزادی کی تقریب میں جہاں پاکستانی کیمونٹی پرجوش تھی وہیں پر سفارتی عملے کے ساتھ ساتھ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی خصوصی شرکت نے بھی تقریب کو چار چاند لگا دئیے تقریب سے اپنے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا اہم ترین ملک ہے اس کی عوام ایک آزاد اور خودمختار ملک کے اندر زند گی بسر کر رہی ہے پاکستان ابھرتی ہوئی اقتصادی طاقت ہے جو آئندہ چند سالوں میں دنیا بھر میں ترقی کی نئی منازل طے کرے گی پاکستان کا نوجوان نا صرف با صلاحیت ہے بلکے چیلنجز سے نبر ازما ہونے کا بھی بھرپور جذبہ رکھتا ہے پاکستانی فوج دنیا کہ عظیم فوج ہے جس نے ہمیشہ ملکی سلامتی کو یقینی بنایا ہےپاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہمیں بحثیت قوم ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ ہم ترقی یافتہ ممالک کہ صف میں کھڑے ہوسکیں اورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر ہر پاکستانی ملک کا سفیر ہے اسے چاہئیے کہ وہ اپنے اچھے اور اعلی کردار کے ساتھ ملک کا نام روشن کرے اس موقعہ پر سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ ہمارے آباواجداد نے ہزاروں قربانیوں کے بعد ازاد ملک ہمیں دیا ہے اس کی حفاظت اور اسکی ترقی کے لئے ہمیں مشترکہ طور پر ہمہ وقت کوشاں رہنا چاہئیے پاکستان کی طرح کشمیر کے عوام بھی جلد آزادی کی جنگ میں فتح یاب ہوکر آزاد فضاوں میں زندگی گزاریں گے تقریب کے آرگنائزر اور بزم ریاض کے بانی تصدق گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کو مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت  تقریب سے ملی نغموں نے بھی وطن سے دور افراد کو پرجوش کیے رکھا سعودی گلوکار احمد نے پاکستانی قومی نغمے گا کر تقریب کو مزید یادگار بنادیا۔

اے پی پی ،امیر حمد/ریحانہ

سورس وی این ایس جدہ