لاہورقلندر کی ٹیم کے کچھ ممبران کی وزیراعظم آزادکشمیر رہائش گاہ پر آمد

مظفرآباد٬ 10 اگست ( اے پی پی): پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے آج جمعہ کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے  مظفر

آباد میں انکے گھر ملاقات کی جسمیں آزاد کشمیر میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

راجہ فاروق حیدر نے گھر آمد پرکھلاڑیوں کا استقبال کیا، انکا کہنا تھا کہ لاہورقلندرز کی آزادکشمیر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندارخدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت لاہورقلندرز کی شکرگزار ہے جنہوں نے یہاں کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا۔

ملاقات کے دوران راجہ فاروق حیدر نے  مظفرآباد میں پی ایس ایل کے میچ کروانے کی دعوت دی اور آزادکشمیر کے اندر کھیلوں کے فروغ کےلیے پختہ ازم کا اظہار کیا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈلائیٹس کا کام اسی سال شروع کروائینگے۔

 اے پی پی/ احسن/ریحانہ:

وی این ایس مظفرآباد