یونیفائیڈ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب

اسلام آباد،02 آگست(اے پی پی):سپیشل اولمپکس پاکستان اورالائیڈ بیڈمنٹن اکیڈمی کے زیراہتمام یونیفائیڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب آج جمعرات کے روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

وفاقی سیکرٹری عابد جاوید، ڈپٹی ڈی جی پاکستان سپورٹس کمپلیکس سہیل منصور، ڈپٹی ڈی جی فیکیلٹیز آغاامجد اللہ، الائیڈ بیڈمنٹن اکیڈمی کے کوچ آغا سعود، مینیجر علی چشتی، اسپیشل اولمپکس کے عہدے داران اور خصوصی بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جیتنے والے بچوں اور بچیوں میں انعامات واسناد تقسیم کی گئیں۔

الائیڈ بیڈمنٹن اکیڈمی کے کوچ آغا سعود نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد خصوصی بچوں کو اس چیز کا احساس دلانا ہے کہ وہ بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں اور ملک کی ترقی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الائیڈ بیڈمنٹن اکیڈمی خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وقت تیار  رہے گی۔

 

اے پی پی/ احسن/حق نواز

سورس وی این ایس