وزیراعظم عمران خان سے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

40

اسلا آباد، ستمبر09،(اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے آج  چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی  نے ملاقات   کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیراطلاعات فواد چودھری بھی  اس موقع پر موجود تھے۔ ملا قات میں وزیراعظم نے چین سے پاکستان کے خوشگوار تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم پاکستان  عمران خان نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش میں پوری اتری ہے اور چین ہمارا بااعتماد دوست ہے۔ وزیراعظم نے چینی وزیرخارجہ کو سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کروائی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے سے خطے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا جس سے دونوں ممالک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  چین کی ترقی دیگر ممالک کیلئے ایک مثال ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور چین کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

اے پی پی /سعیدہ/فاروق

وی این ایس