وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات۔

لاہور 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورت حال اورپارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردار عثمان بزدار کو مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار کیا. اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت بڑھانا اور قومی ایشوز کو پارلیمان میں زیر بحث لانا تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے. عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے۔نئے پاکستان کی بنیاد رکھی جا چکی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر عمل پیرا ہو کر ملک و قوم کی تقدیربدلیں گے۔ملک وقوم کی ترقی اورنئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خواب کی حقیقی تعبیر کیلئے دن رات کا م کر رہے ہیں۔تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے. وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وژن ہے کہ تبدیلی کے اثرات ہر شعبے پر مرتب ہوں ۔

تبدیلی کے ایجنڈے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے عملی اقدامات سے تبدیلی سب کو نظر آئے گیعوام کو بہت جلد صحت، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی کے شعبوں میں بہتری دکھائی دے گی۔

VNS Lahore