ٹیون سٹی این بی پی ٹینس چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ایونٹ

30

اسلام آباد، 05 ستمبر (اے پی پی ): ٹیون سٹی این بی پی ٹینس چیمپئن شپ  میں مینز سنگلز کا ایونٹ جبران الحق،  بوائز انڈر18 کا ایونٹ زلان خان نے جبکہ  لیڈیز سنگلز کا ایونٹ مہوش چشتی نے جیت لیا، چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر دلاور عباس سرپرست اعلی پاکستان ٹینس فیڈریشن تھے،جہنوں نے چیمپیئن شپ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،  گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں جاری چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کے فائنل میں  ،جبران الحق نےموسی چوہدری کو 6-1 اور 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، بوائز انڈر18 کے فائنل مین زلان خان نے موسی چوہدری کو 6-0 اور 6-2 سے ہرا کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، مینز ڈبلز کے فائنل میں جبران الحق/ یاسین عباسی نے کرنل شاہد/ عثمان اعجاز کو شکست دی۔ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں مہوش چشتی نے ماہنور سہیل کو 6-0 اور 6-0 سے شکست دے ٹائٹل اپنے نام کرلیا،واضع رہے مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جبران الحق نے یاسین عباسی کو 7-5 اور 7-5 سے جبکہ دوسری سیمی فائنل میں موسیٰ چوہدری نے خورشید عباسی کو 4-6، 6-4 اور 10-8 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی،انڈر10- بوائز میں ہازک عاصم نے عمیر مسعود کو 4-0 اور4-0 سے ہرا دیا، گرلز انڈر 10- میں فاطمہ نے پریز شعیب  کو 4-2 اور 4-1 سے شکست دی،

 

اے پی پی/ احسن/حق نواز