پاکستان اور ترکی کے وزرا ئے خارجہ کی وفود کی سطح پر ملاقات

اسلام آباد، ستمبر 14( اے پی پی ): پاکستان اور ترکی کے وزرا ئے خارجہ کی وفود کی سطح پر ملاقات آج وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی ۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بعد دونوں وزرا ئے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی ۔

پریس کانفرنس کے موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران پاکستان نے ترکی کا مختلف فورمز بشمول ہالینڈ میں توہین آمیز کارٹون کی اشاعت روکنے میں ساتھ دینے اور پاکستان کے موقف کی حمائیت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج کی ملاقات میں دوطرفہ معاشی تعاون اور دفاعی تعلقات، دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے اور ایف ٹی ایس معاہدے پر عملدرآمد پر بات ہو ئی۔ آج طے پایا کہ ہم سٹراٹیجک اکنامک کونسل کو فعال کریں گے اور پاک ترک مشترکہ ورکنگ گروپ اس سلسلے میں اپنے کام کا آغاز کرے گا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی اور ترک نوجوان سفارت کار وں کےلئیے دوطرفہ منصوبہ برائے تربیت سازی بھی شروع کریں گے

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ پاک ترک مشترکہ معاشی کونسل کا چھٹا اجلاس پاکستان میں ہوگا۔ انشا اللہ طے پا جانے والے دوطرفہ معاملے اور فری تجارتی معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

اے پی پی / سعیدہ / ریحانہ

وی این ایس