چیف آف ائیر سٹا ف اور پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے مکمل

اسلام آباد، 12 ستمبر ( اے پی پی):  مردوں کے چیف آف ائیر سٹا ف اور خواتین کے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز آج مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے۔

مردوں کے مقابلوں میں ہانگ کانگ کے لیو آو،  پاکستان کے طیب اسلم، مصر کے یوسیف سولیمان اور ملیشیا کے نازف عدنان نے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

واتین کے مقابلوں میں مصر کی فریدہ مومن، مصر کی رووان ایلاربے،  ہانگ کانگ کی Tong Tsz-Wing

اور مصر کی نادا عباس نے اپنے کواٹر فائنل میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 13 ستمبر کو مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

اے پی پی/احسن

وی این ایس اسلام آباد