سکواش، ہاکی سمیت تمام کھیلوں کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

51

 

اسلام آباد، 02 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ ملک میں کھیلوں کے میدان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، حکومت دیگر کھیلوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم  کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے  گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں ایشین جونیئر سکواش چیمپیئن شپ  میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیئے گئے ایک استقبالیہ کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کیا، انہوں نےکہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور ملک کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں حکومت ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے گی، انہوں نےکہا کہ قومی کھیل ہاکی کو بھی بحال کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے متعلق  سسٹم شفاف بنائینگے اورگلی کوچوں سے ٹیلنٹ ہنٹ کیا جائیگا، انہوں نےکہا کہ سپورٹس بھی حکومت کی گورننس کا حصہ ہے کھیلوں میں ہم پہلے کہاں کھڑے تھے آج ہم کہاں کھڑے ہیں  ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ملک میں کوچز کے معیار میں بھی بہتری لائینگے اور صوبوں کے وزرا کیساتھ بات چیت کرینگے،

انہوں نےکہا کہ صوبوں کو آن بورڈ  لینے کے بعد کھیلوں کی بہتری سے متعلق فیصلے کرینگے

  ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کے ٹاسک فورس پر کام جلد سے جلد مکمل کرے اور وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ کھیلوں کے حالات جلد سے جلد ٹھیک ہوں لیکن مسائل کو ٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کیلئے مشاورت جاری ہے

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ دنیا میں کھیلوں پر اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن ہمارے ہاں کھیلوں کا بجٹ بہت کم ہے پاکستان میں کھیلوں  کی ترقی کے لیے پرائیوٹ سیکٹر کو اگے انا چاہیے، صدر عارف علوی نے بھی کھیلوں میں بھرپور دلچسپی ظاہر کی ہے اور آج بدھ کو صدر سے ملاقات کروں گی، انہوں نےکہا کہ احسان مانی بیرون ملک سے واپسی پر ملاقات کرینگے ،ٹاسک فورس سے متعلق معاملات آخری مراحل میں ہے ،ہاکی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم ہے وزیر اعظم کو ہاکی سے متعلق سمری بھجوا رہی ہوں، انہوں نےکہا کہ میرٹ اور شفافیت کے عمل پر کام کر رہے ہیں،  ہائرایجوکیشن کمیشن سے مل کر کوچز کے لئے ٹریننگ کے معاہدے پر کام کر رہے ہیں

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے شاندار کارکردگی اور میڈلز جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت انٹرنیشنل سطح پر میڈلز کیلئے سرپرستی جاری رکھے گی انہوں نے سنوکر ٹیم کو بھی میڈلز جیتنے پر مبارکباد دی۔

اے پی پی وی این ایس اسلام آباد/ احسن/ ریحانہ