صدر پاکستان ڈاکٹر عاف علوی کا ‘‘کلین اینڈ گرین پاکستان’’ کے حوالے سے خصوصی پیغام

6

اسلام آباد:11اکتوبر 2018 (اے پی پی) صدر پاکستان ڈاکٹر عاف علوی  نے قوم سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہےاور پاکستان کو پاک صاف  کرناہے۔ ہمیں صفائی کے لئے  قومی مہم چلانے کی ضرورت ہے ،صدر مملکت نے کہا کہ  تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو آلودگی سے پاک کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے جبکہ اللہ پاک اور صاف رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ مسلمان کے لئے دل ، جسم اور معاشرتی اعتبار سے پاک ہونا ضروری ہے،انھوں  نے کہا کہ کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا سنت نبویﷺ ہے۔ صدر کا کہنا ہےکہ میڈیکل سائنس بھی دن میں کم از کم پانچ مرتبہ ہاتھ دھونے کا کہتی ہے ،صدر نے عوام  سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک کے تھیلوں کا کم سے کم استعمال کریں

 

اے پی پی /ریحانہ /نیوز ڈیسک

وی این ایس اسلام آباد