پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمثبت رجحان ، 100 انڈیکس 38504.84 پوائنٹس کی سطح پر بند 

80

 

 اسلام آباد ، اکتوبر 09 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کاروباری حصص میں مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 606.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37898.29 کے مقابلے میں38504.84 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس399.42 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 18404.88 کے مقابلے میں 18804.30 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 356.24 پوائنٹس کے اضافے سے 28299.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کا روبار ہوا جس میں سے 202 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 161 میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں آج 22کروڑ 51 لاکھ 17 ہزار 790 شیئرزکا کاروبار 09 ارب 80 کروڑ 74 لاکھ 06 ہزار 116 روپے میں ہوا .

مثبت رجحان کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 79کھرب 25 ارب 90 کروڑ سے زائد رہا جبکہ کاروبار کے لحاظ سے ،

لوٹے کیمیکل ، بی او پنجاب اور ایزگارڈ نائن سرفہرست رہے

قیمتوں میں اضافے کے اعتبار سے آئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 84.00 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1932.00 روپے ہو گئی۔ . اسی طرح 72.07روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1550.85 روپے ہو گئی

انڈس موٹرز کمپنی اور سفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 56.90 اور 49.20 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد انڈس موٹرز کمپنی کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1109.59 روپے اور سفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1111.64 روپے ہو گئی۔

 

اے پی پی / سعیدہ /ریحانہ

اسلام آباد وی این ایس