پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمنفی رجحان ، 100 انڈیکس 37517.93 پوائنٹس کی سطح پر بند

42

اسلام آباد ، اکتوبر 12 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ کو کاروباری حصص میں منفی رجحان رہا اور کاروبار کے دوران بازار حصص گزشتہ دو برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ انڈیکس 38000 کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آ گیا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 880.37 پوائنٹس کی کمی کے سا تھ 38398.30 کے مقابلے میں 37517.93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس510.45 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 18767.36 کے مقابلے میں 18256.91 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 450.57 پوائنٹس کی کمی سے 27767.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تاہم یہ بہتری لمحاتی ثابت ہوئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔
سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ 992 پوائنٹس کمی کے ساتھ 37405 کی سطح تک گری، اس کے بعد مارکیٹ میں قدرے بحالی ہوئی
اے پی پی / سعیدہ /ریحان
وی این ایس