پاکستان مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

4

اسلام آباد11 اکتوبر(اے پی پی):  شہباز شریف کی گرفتاری پر آج پھر شورشرابہ، قومی اسمبلی کے باہر مسلم لیگ ن کا احتجاج، شاہراہ دستور پر دھرنا، رہنماؤں کا نیب پر انتقامی کارروائی کا الزام لگایا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی  اسمبلی و سینٹ کے ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر قومی اسمبلی میں لیڈر آف دی اپوزیشن شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا ۔

انہوں نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر اپنا احتجاجی اجلاس بلایا۔

اپوزیشن کے دھرنے میں پیپلز پارٹی کے ارکان شامل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف قومی اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

اے پی پی /صائمہ/ریحانہ

وی این ایس اسلام آباد