چین کے سفیر یاﺅ ینگ کی چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ، ہارون شریف سے ملاقات

6

اسلام آباد 11 اکتوبر، ( اے پی پی ): عوامی جمہوریہ چین کے سفیر، مسٹر یاو ¿ ینگ نے آج سرمایہ کاری بورڈ کا دورہ کیااور چیئرمین بورڈ آف انوسٹمنٹ، ہارون شریف سے ملاقات کی

. سفیر نے سی پیک منصوبوں کے ساتھ چین سے منسلک ہونے کے سلسلے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ دونوں ممالک بنیادی ڈھانچہ، بجلی کی پیداوار، توانائی اور تعمیراتی منصوبوں کو کے حوالے سے صلاحیت رکھتے ہیں ۔
 چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری وفود کے تبادلے کے لئے بھی اتفاق کیا تا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لئے تمام ممکنہ شعبوں یعنی تعمیرات ، توانائی اور دیگرشعبوں میں اقتصادی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے
.، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے بی او آئی کا دورہ کرنے پر سفیر مسٹر یاو ¿ ینگ کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری، تجارت اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لئے ان کی کوششوں کی تعریف کی. چیئرمین نے یہ ھبی کہا کہ حکومت پاکستان چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے بہت دلچسپی رکھتی ہے .
اے پی پی // سعیدہ
وی این ایس