آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز نیٹ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع

51

اسلام آباد، نومبر 28 ( اے پی پی): آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز نیٹ  بال چیمپئن شپ سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ۔افتتاحی تقریب حمیدی ہال میں مرمتی کام ہونے کے درمیان جاری رہی،جس کی وجہ سےکھلاڑیوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

 باسکٹ بال پول گرنے کے باعث چیمپئن شپ کا آغاز تاخیر کا شکار رہا اور ملک بھر سے آئی ہوئی بچیوں کو کافی دیر انتظار کرنا پڑا۔

طویل انتظار کے بعد مقابلوں کا آغاز ہوا جس میں پہلہ میچ دفاعی چیمپیئن راولپنڈی کا مقابلہ پشاور سے ہوا۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ بورڈز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن  کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن راولپنڈی،  پشاور،  حیدرآباد اور بنوں جبکہ گروپ بی میں  لاہور،  مردان،  اسلام آباد اور ساہیوال کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی راولپنڈی بورڈ کےچیئرمین محمد تنویر ظفر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر ہیں، کھیل فرقہ واریت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر دنیا کے ہر کونے میں ملکی ترانہ اور سبز ہلالی پرچم کی سر بلندی کی شکل میں ملتا ہے۔

اے پی پی/احسن/ریحانہ

سورس: وی این ایس اسلام آباد