تعلیم و تربیت کو سیاست سے الگ تھلگ ہو کر دیکھنا چاہے: پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم

40

اسلام آباد، 30 نومبر ( اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ اکرم نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں12 ویں سالانہ پرائیوٹ سکول نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت کو سیاست سے الگ تھلگ ہو کر دیکھنا چاہے، تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی عنصر ہے لیکن نصابی تعلیم کے ساتھ غیر نصابی و صحت مندانہ سرگرمیوں کی اہم کو بھی اجاگر کرنا چاہیے۔
وجیہہ اکرم نے کہا کہ پرائیوٹ سکولوں کے تعلیمی میدان میں کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اس لئے پرائیوٹ کی رجسٹریشن کے حوالے سے مثبت اقدامات لیے جارہے ہیں۔
تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے انہوں نے کہا کہ صرف ڈگری حاصل کر لینا تعلیم نہیں اصل مقصد لوگوں کو ملکی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
تقریب میں ایم این اے مہناز اکبر عزیز، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اکرام علی ملک، پی ایس این افضل بابر نے بھی شرکت کی۔
اے پی پی/احسن/نیوز ڈیسک

وی این ایس