رحمةاللعالمین کانفرنس کے انعقاد کے لیے قائم آرگنائزنگ کمیٹی کا وزارت اطلاعات میں پہلا اجلاس۔

106

اسلام آباد؛08نومبر (اے پی پی (:رحمةاللعالمین کانفرنس کے انعقاد کے لیے قائم آرگنائزنگ کمیٹی کا وزارت اطلاعات میں پہلا اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے اجلاس کی صدارت کی۔آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان، معاون خصوصی وزیراعظم افتخار درانی اور سنیٹر فیصل جاوید کی بھی اجلاس میں شرکت،نور الحق قادرینے کہا کہ عید میلاد النبی شایان شان انداز میں مکمل عقیدت و احترام سے منائیں گے۔ایسی سرگرمیاں اور تقاریب منعقد کی جائیں جس میں اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپکی حیات طیبہ کے گوشے اجاگر ہوں۔ربیع الاول کا مہینہ بابرکت ہے جس میں بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا انعقاد ہورہا ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کانفرنس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق ،کردار اور زندگی سے شاندار روایات کو سامنے لایا جائے گا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت اور حرمت ہر مسلمان پر فرض ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان قرات اور نعت خوانی سمیت خصوصی پروگرامز ترتیب دیں گے۔پروگراموں میں حضوراقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور پیغام کو اجاگر کیا جائے گا۔بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے پاکستان کے مختلف شہروں سے نکلنے والے جلوسوں کی بھی خصوصی کوریج کا اہتمام کیا جائے گا۔ہر گزرتے دن کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا نظام اپنی حقانیت اور اہمیت ثابت کر رہا ہے۔اجلاس میں عید میلاد النبیؑ کی تیاریوں کو مربوط بنانے کے لئے تجاویز اور لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

وی  این ایس اسلام آباد