ساکر فٹسال فیڈریشن فٹسال کے مزید فروغ کیلئے کوشاں ہے، ایشین چیمپین شپ کا آئندہ ماہ اسلام آباد میں انعقاد خوش آئند ہے، نائب صدر شاہدفاروق ملک

70

اسلام آباد، 15 نومبر (اے پی پی): ساکر فٹ سال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اشاہدفاروق ملک نےکہا کہ فیڈریشن  ساکر فٹسال کھیل کے مزید فروغ کیلئے کوشاں ہے اورایشین فٹسال ساکر چیمپین شپ آئندہ ماہ 13 دسمبر سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی،  ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اسلام آباد کلب میں  پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے چیرمیئن ملک مہربان علی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر فیڈریشن کے  سیکرٹری جنرل عدنان ملک، خیبر پختونخوا فٹ سال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری معین الدین اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان سمیع  بھی موجود تھےانہوں نےکہا کہ پاکستان ایشیائی سطح کی پہلی بار چیمپین شپ کی میزبانی کر رہا ہےاور بھارت, ملائیشیا, ایران, نیپال, بنگلہ دیش, سعودی عرب,برونائی نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے، انہوں نےکہا کہ ایشین چیمپین شپ سے ملک کا مثبت امیج اجاگر کرینگےاور ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں ہے ،افتتاحی تقریب میں صحارا یو کے بینڈ اپنے فن کا مظاہرہ کرئے گا،

اختتامی تقریب میں ساحر علی بگا خصوصی شرکت کرینگے،شاہد فاروق نے کہا کہ غیرملکی  ٹیموں کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ چیمپیئن شپ کے لئے بارہ ملین کا بجٹ رکھا گیا ہے۔اس موقع پر چچا کرکٹ نے کہاکہ  ملک اور کھیلوں سے بے پناہ پیار ہے اور مشن ہے کہ ملک میں محبتین بانٹوں، انہوں نےکہا کہ تمام کھیلوں سے پیار ہے، پیغام ہے کہ ایک اچھے انسان بنے، اچھی سوچ رکھیں،خوش رہنا چاہتے ہیں تو دوسرے لوگوں کو خوش  رکھنا سیکھیں، انہوں نےکہا کہ  پرچم کے فروغ کے لئے تمام جائیداد فروخت کی اورپرچم کی سربلندی کے لئے جو ہوا وہ کرنگا۔

اے پی پی/ احسن/ریحانہ

وی این۔ایس