سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کے سلسلے میں سکھر میں ایک تقریب کا نعقاد

31

سکھر۔9نومبر(اے پی پی)سکھر کی سماجی تنظیم کے زیر اہتما م شجر کاری مہم شروع، اے ایس پی سٹی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ،اس موقع پر اے ایس پی سٹی سمیع ملک نے کہنا تھا کہ سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ، سکھر کی نوجوانوں پر مشتمل سماجی تنظیم وائیس آف یوتھ سکھر کے زیر اہتمام سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کے سلسلے میں واکنگ ٹریک سکھر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خاص اے ایس پی سکھرسٹی ڈاکٹر سمیع ملک تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں وائیس آف یوتھ سکھر کے چیئرمین فرہاد سومرو و دیگر عہدے دار موجود تھے۔ وائیس آف یوتھ سکھر کے زیر اہتمام سرسبز پاکستان شجر کاری مہم کے سلسلے میں واکنگ ٹریک پرپودا لگا کر شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر اراکین وائیس آف یوتھ اور دیگر معززین شہریوں سے گفتگو کے دوران اے ایس پی سٹی ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے سکھر پولیس ہر ممکن کوشش کر رہی ہے شہریوں کو چاہئے کہ وہ سماجی برائیوں کی نشاندہی کر کے اپنا قومی فریضہ پورا کریں تاکہ سماجی برائیوں کا مکمل خاتمہ ہو سکے۔