سنیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی ذرائع کا اجلاس

23

اسلام آباد9 نومبر(اے پی پی): پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے آبی ذرائع کا اجلاس آج جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چےئرمین سینیٹر شمیم آفریدی نے کی جبکہ حاضر ارکان میں سنیٹرز جہانزیب جمالدینی، ثنا جمالی، سید محمد شبیر شاہ، محمد یوسف بادینی، حاصل خان بزنجو، محمد عثمان کاکڑ، آغا شاہزیب درانی، گیان چند، شبلی فراز اور سنیٹر احمد خان شامل تھے۔کمیٹی میں صوبہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں نولانگ جھیل کی تعمیر اور موجودہ صورت حال، منگلا ڈیم اور تربیلاڈیم کی موجودہ صورت حال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

اے پی پی، احسان

وی این ایس اسلام آباد