سینیٹ فورم برائے پالیسی ریسرچ کا اجلاس

28

اسلام آباد، نومبر 9 (اے پی پی): سینیٹ فورم برائے پالیسی ریسرچ کا اجلاس سینیٹر کرنل ریٹائرڈ طاہر حسین کی زیر صدارت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں جمعہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بحث کی گئی۔دفتر خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ایران پر پابندی پٹرول کی درآمدات پر لگائی گئی اور پاکستان ایران سے تیل درآمد نہیں کرتا۔ ایران سے تجارت جاری رہے گی اور تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔کمیٹی نے کہا کہ معاشیات پاکستان کی خارجہ پالیسی پر اثرانداز ہوتی ہے۔ دفتر خارجہ اور اداروں پر بھروسہ کرنا چاہئے اور پالیسی بنانے کے لیے پارلیمنٹ کی جانب سے گائیڈ لائن ملنی چائیے جبکہ کام دفتر خارجہ میں ہونا چائیے۔کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کو ڈپلومیسی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے تحقیق کے شعبہ میں پاکستان کو آگے جانا ہو گا۔ دوسرے ممالک میں اگر پاکستانی تھینک ٹینک میں موجود ہوں گے تو پاکستان کا موقف بہتر طور پر دیا جا سکتا ہے۔

اے پی پی/ سہیل

وی این ایس اسلام آباد