شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد؛ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

26

لاہور9نومبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پرحاضری دی وزیراعلیٰ نے مزار اقبالؒ پر پھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔وزیر اعلیٰ نے عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کیا وزیر اعلی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ  علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری کے ذریعے امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا علامہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ علامہ اقبال ؒ کا پیغام امید اور خود داری کا ہے نئے پاکستان کی بنیاد بھی انہی اصولوں پر رکھی جا رہی ہے وزیر اعظم عمران خان اقبالؒ کے افکار کے مطابق نیا پاکستان بنائیں گے ۔
قبل ازیں گارڈز کی تبدیلی کی  پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈز کے فرائض سنبھالے، اسٹیشن کمانڈر کموڈور نعمت اللہ نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چھڑائے۔

VNS, Lahore