صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سلیم سیف اللہ کی پریس کانفرنس

85

اسلام آباد، 7 نومبر ( اے پی پی):صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سلیم سیف اللہ کا کہنا ہے کہ ٹینس کا مستقبل محفوظ تر بنانے کے لیے  جونئیر پر توجہ دے رہے ہیں، آئندہ سال 15 ہزار ڈالر کے 3 آئی ٹی ایف جونئیر کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا رہے ہیں، تا کہ ملک میں ٹینس کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  ملک بھر میں ٹینس کر فروغ کے لئے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرروا رہے ہیں، پاکستان میں کھیلوں کا بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے، کھلاڑیوں کو کورٹس کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے۔انکا کہنا تھا کہ ترکی سے اعلیٰ پیمانے کا ٹرینر منگوا رہے ہیں، تاکہ ماڈرن ٹینس کو فروغ مل سکے، ملک میں بہترین انفراسٹرکچر کی بدولت نائیجیریا پاکستان  میں اپنے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کے لئے بھج رہا ہے۔پاکستان ٹینس فیڈریشن میں نئے ٹینس کورٹس کا بارے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کورٹس آسٹریلیا کے کورٹس کے مقابلے کے ہیں، انڈیا میں بھی اتنے اچھے کورٹس نہیں۔ ٹینس کے لئے جو بھی ہوسکا کریں گے۔سلیم سیف اللہ نے کہا کہ دنیا میں  اب صرف 3,4 فیصد کلے کورٹس پر ٹینس کھیلی جاتی ہے۔ نئے کورٹس کے لئے پی ٹی ایف 50 ہزار ڈالر دیے، 50 لاکھ حکومت پاکستان نے فراہم کیے۔کورٹس کا جدید طرز پر مکمل ہونا  فیڈریشن کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ ان کورٹس کی 10 سال کی گارنٹی ہے۔

اے پی پی/ احسن

اے پی پی وی این ایس