قائد حزب ازختلاف میں محمد شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

35

اسلام آباد، 08نومبر (اے پی پی):قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اُن کے چیمبر میں ملاقات کی اسلام آباد، ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے اراکان قومی اسمبلی رانا تنویر، مرتضٰی جاوید عباسی اورچوہدری بشیر ورک بھی موجود تھے میاں محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ایوان کی کاروائی غیر جانبدارانہ طریقے سے چلانے پر مبارک باد پیش کی اپوزیشن لیڈر نے کہا آپ پارٹی پالٹکس سے بالا تر ہو کر ایوان کی کاروائی چلا رہے ہیں جس سے پارلیمان کا وقار بلند ہوا ہے،  شہباز شریف نے کہا میر ی پوری جماعت اور اُس کے ارکان آپ کے بحثیت سپیکر کے کردار کو سراہتے ہیں، سپیکر اسد قیصر نے کہا میں پورے ایوان کا اسپیکر ہوں اور بلاامتیاز، آئین اور قواعد کی روشنی میں ایوان چلانا میرے منصب کا تقاضہ ہے،  انہوں نے کہا میر ی خواہش ہے کے احسن انداز اور ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے ایوان کی کاروائی چلتی رہے،  عوام نے اپنے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیں اس ایوان میں بھیجا ہے اور ہمیں اس کی پاسداری کرنا ہو گی،اسپیکر نے کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ حزب اختلاف اپنا پارلیمانی کردار ادا کرتے ہوئے ایوان کی کاروائی چلانے میں معاون ثابت ہو گی،

 

اے پی پی /صائمہ