لوک میلہ میں خیبرپختونخواہ کلچرل نائٹ منائی جائے گی جس میں لوک فنکار اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

30

اسلام آباد، 09 نومبر (اے پی پی): لوک میلے میں آج خیبر پختونخواہ نائٹ منائی جائے گی، محفل موسیقی میں خیبرپختونخوا کے جو گلوکار اور موسیقارحصہ لے رہے ہیں اُن میں زک آفریدی، کائنات، ستارہ یونس، بختیار خٹک ،خالد ملک اور عصمت گل پشتو کے علاوہ دیگر زبانوں کے گیت گائیں گے، جبکہ موسیقاروں میں ٹنگ ٹکور گروپ، اجمل خان طبلہ پلیئر، طارق خان رباب پلیئر، ایاز خان ہارمونیم پلیئر اورعمران خان گھڑا نواز بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاوہ کے پی کے پویلینز میں 24 سے زائد ماہردستکار مرد اور خواتین بھی اپنے اپنے سٹالز میں اپنی دستکاریوں کے بنانے کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جوماہر دستکار خیبرپختونخواہ پویلیزمیں فن پارے بنانے میں مصروف ہیں اُن میں 50 سالہ تنزیلہ بی بی ٹانکہ لگانے کی ماہرہنرمند،52  سالہ نسرین نثارقریشیا ورک، 72 سالہ خواجہ سفرعلی میٹل ورک،57  سالہ حمیدہ بی بی دستکاری، 73 ،سالہ اورنگ زیب سٹون کارونگ، 63 سالہ محمد فہیم، لیکر ورک،40  سالہ نسیم اختر ہری پورپھلکاری، تسلیم بی بی ہزارہ پھلکاری، 60 سالہ محمد خلیل پشاوری کراکلی ٹوپی میکر، محمد کاشف چارسدہ چپل، نیاز علی، مزری ورک، محترمہ رمیم ناز قریشیا وول ورک، محمد سعید چارسدہ کھڈی ورک اور فضل واحد سواتی شال قابل ذکر ہیں۔

اس پویلیز میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے روایتی کھانوں کے سٹالز بھی سجائے گئے ہیں جن میں نمکین دنبہ کڑاہی، پشاوری چپل کباب، پشاوری قہوہ قابل ذکر ہیں۔

اے پی پی/سعدیہ کمال/فرح

 وی این ایس اسلام آباد