لوک ورثہ میلے میں آج سندھی کلچرل نائٹ منائی گئی جس میں لوک موسیقی کا ایسا میلہ سجا کہ حاضرین داد دئیے بنا نہ رہ سکے ۔

51

اسلام آباد ۔8 اکتوبر (اے پی پی  ) لوک ورثہ میلے میں سندھی کلچرل نائٹ جوش وخروش سے منائی گئی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سندھی اجرک ،رلی اور کڑھائ کے اسٹال خواتین کی دلچسپی کا مرکز ہیں ۔ سندھ کے نامور گلوکارو نے سندھ کلچرل نائٹ میں اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا اور شائقین کے دل موہ لئے ۔اس محفل موسیقی میں سندھی گلوکاروں کےگیتوں پر شائقین دھمال ڈالنے پر مجبور ہوگئے اور دل کھول کر ان فنکاروں کو داد دی۔سندھی کلچرل نائٹ میں جن فنکاروں نے گیت پیش کئے ان میں محمد طفیل خان سنجرانی، گلوکارہ ریشم پروین، امتیاز علی میراسی،  (صوفی گروپ ) شوکت علی، سدا بہار نرودھا،گلوکارہ بشری ماروی،  گلوکار واحد بخش اور بانسری نواز عرفان شامل تھے ۔

اے پی پی /سعدیہ کمال

وی این ایس اسلام آباد