مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا:محکمہ موسمیات

23

اسلام آباد، نومبر 9 (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگاجبکہ مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ ڈویژن،گلگت بلتستان،کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور سرد رہنے  کے علاوہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔کل ہفتہ کے روزملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔تاہم (رات)مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

اے پی پی / سہیل

وی این ایس اسلام آباد