نومبر کو اس تقریب کا مقصد حضرت اقبال کو خراج تحسین پیش کرنا ہے وزیراعظم کی ہدایت پر یوم اقبال کو فلسفہ خودی کے طور پر منا رہے ہیں .صوبائی وزیر اطلاعات

58

لاہور 9 نومبر (اے پی پی) آج پاکستان کا وہ وزیراعظم ہے جو اقبال کے شاہین کا ولولہ اور جوش رکھتا ہے وزیراعظم کی ہدایت آئی کہ یوم اقبال کو فلسفہ خودی کے طور پر منانا ہے9 نومبر کو تقریب کا مقصد حضرت اقبال کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے الحمرا ہال میں یومِ اقبال پر منعقد ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا 1857 کی جنگ آزادی کے بعد جب مسلمان مایوس تھے اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے ان کی خودی کو جگایا. پاکستان میں دشمن اس وقت شدت پسندی  کی طرف لے جانا چاہتا ہے.میرے قائد عمران خان نے 22 سال سے لوگوں کو یہ ہی سمجھانے کی کوشش کی اقبال کا شاہین بننا ہے اللہ کریم نے انسان کو سب سے احسن مخلوق کے طور پر پیدا کیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت آئے گا جب لوگ پاکستان میں تعلیم لینے آئے گا وہ وقت بھی آئے گا جب سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہو گی

VNS,Lahore.