وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس۔

42

لاہور8 نومبر(اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا. اجلاس میں انسداد پولیو کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا قومی ذمہ داری ہے پنجاب حکومت یہ ذمہ داری فرض سمجھ کر نبھا رہی ہے پاکستان کو سو فیصد پولیو فری ملک بنانے کیلئے سب کو مربوط انداز میں کام کرنا ہے۔ہائی رسک اضلاع راجن پور، ڈی جی خان اور مظفرگڑھ میں انسداد پولیو کیلئے خصوصی مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے اور جن اضلاع کے سیور کے نمونے مثبت آئے ہیں وہاں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے دور دراز اور قبائلی علاقوں میں معذور بچوں کے مستند ڈیٹا کیلئے سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ۔وزیراعلیٰ کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جی ہیلتھ جلد سروے کرا کر رپورٹ پیش کریں بچوں کا محفوظ مستقبل ہم سب کیلئے اہم ہے والدین اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کرائیں۔محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر بچے کی پولیو ویکسینیشن کو یقینی بنائیں کوئی بچہ پولیو ویکسینیشن سے محروم نہیں رہنا چاہیئے انسداد پولیو کیلئے مقررکردہ اہداف کے حصول کیلئے محنت سے کام کیا جائے۔قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں تساہل یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔انسداد پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے قومی جذبے سے کام کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو فری پاکستان کا ہدف ہر صورت حاصل کریں گے۔اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ نے انسداد پولیو کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری کوآرڈینیشن وزیراعلیٰ آفس، سپیشل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ نے شرکت کی

VNS,Lahore