وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں مقرر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی

32

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں مقرر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی وزیر اعلی سندھ نے کہا یو اے ای اور پاکستان کے زبردست تعلقات ہیں ، ان دونوں ممالک کے عوام کا بھی ایک دوسرے سے رابطے ہیں ،سید مراد علی شاہ نے یو اے ای کے تعاون سے سندھ میں اچھا اسکول اور ایک اسپتال قائم کرنے پر اتفاق کیا اُس اسکول میں بہترین اساتذہ مقرر کیے جائیں گے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے اسپتال کے لیے نہ صرف عمارت تعمیر کی جائے گی بلکہ جدید آلات بھی مہیا کیے جائیں گی ہماری کمپنیاں سندھ کے انرجی و واٹر سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے دلچسپی رکھتی ہیں ،وزیراعلی نے یو اے ای کی کمپنیوں کوانفرااسٹرکچر میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات اور ترغیبات فراہم کرے گی ، ملاقات میںڈپٹی قونصل جنرل آئی جی یو ایس ای بخیت عتیق ، الرینیتی ، وزیراعلی سندھکے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑوبھی شریک تھے