وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورسز محمد خالد صدیق کی ملاقات

32

کوئٹہ 09نومبر(اے پی پی )وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورسز محمد خالد صدیق نے ملاقات کی ۔ ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورسز محمد خالد صدیق نے بی آئی ایس پی کے تحت جاری مختلف پروگراموں جن میں وسیلہ ءتعلیم اور وسیلہئ، روزگار بھی شامل ہیں پر وگرام کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت بی آئی ایس پی کے ذریعہ صحت پروگرام کا آغاز کررہی ہے جس کے ذریعہ غریب عوام کو علاج ومعالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی بی آئی ایس پی کو بلوچستان میں انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ صوبائی حکومت بی آئی ایس پی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گااور بی آئی ایس پی کے دائرہ کار کو تحصیل کی سطح تک بڑھانے سے غربت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔