وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

26

اسلام آباد، 09 نومبر ۹(اے پی پی): قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین کی طرف ڈی جی نیب کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس ملک میں قانون سب کے لئے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کے باقی لوگوں سے بالا تر نہیں، آپ کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے گا جو باقی بائیس کروڑ عوام کے ساتھ ہو گا۔ آپ آئین اور قانو ن سے بالاتر نہین ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ یہ کہتے ہیں کہ آپ کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے تو یہ دیکھنا پڑے گا کہ معاملہ شروع کیسے ہوا۔ اس سے پہلی نوید قمر اور شاہد خاقان عباسی نے یہ معاملہ اٹھایا کہ اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے۔ اور ڈی جی نیب کے خلاف ہمیں تحریک استحقاق ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔تحریک استحقاق کا متن تھا کہ ڈی جی نیب اراکین اسمبلی کی ساکھ مجروح کر رہیے ہیں، اس پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ تحریک استحقاق لا کر آپ تحقیقات پر اثر انداز ہونا چاہ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کرنا چاہتے تھے جس پر  اسپیکر نے کہا کہ معاملہ میرے پاس آئے گا تو اس پر قانونی رائے مانگوں گا۔  قومی اسمبلی کے ممبر  محسن داوڑ کے نکتہ اعترض کا جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مسنگ پرسنز کا واضح موقف رہا ہے ہم باقی حکومتوں کی طرح اس معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

اے پی پی/صائمہ/فرح

وی این ایس اسلام آباد