وزیر برائے بجلی ڈویژن عمر ایوب کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

37

اسلام آباد،08نومبر (اے پی پی ):وزیر برائے بجلی ڈویژن عمر ایوب نے ایوان کو بتایا کہ پشاور شہر میں ہم نے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس کا بنیادی کام گھریلو صارفین اور صنعتی صارفین کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ہر مہنے کا خسارہ چار ارب روپے ہے ۔ ہم نے اس خسارے کو کم کرنا ہے اس لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے تاکہ پشاور میں بجلی چوروں اور کنڈا کلچر کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس پہلے صنعتی اور تجارتی صارفین کے مسائل کو دیکھے گی کیونکہ ان ایریاز میں لائن لاسز زیادہ ہیں۔ اور اگر یہ صارفین ڈیفالٹرز ہیں تو ان کو پکڑا جائے۔ وزیر برائے توانائی نے ایوان کو بتایا کہ ہم ٹیکنالوجی کے استعمال سے کوشش کر رہے کہ بجلی کے لائن لاسز کو کم کیا جا سکے ۔ اور جو صارفین بل ادا نہیں کریں گے ہم ان کو بجلی نہیں دیں گے۔

 

اے پی پی / صائمہ