پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںملا جلا رجحان ، 100 انڈیکس 41388.88 پوائنٹس کی سطح پر بند

30

اسلام آباد ، نومبر 09 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھاگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 21.50 پوانٹس کے اضافے کے ساتھ41388.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔آج کاروبار کے شروع میں مندی کا رجحان سے ہوا اور ابتدائی دس منٹ کے اندر ہی انڈیکس میں 130 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی لیکن مجموعی طور پر کاروبارمیں اختتام تک اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری رہا ۔ دوسرے سیشن میں کاروبار میں کچھ استحکام آیا اور انڈیکس میں 140 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا َ َ۔ کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر پہلے انڈیکس ایک بار پھر منفی زون میں چلا گیا لیکن مارکیٹ پھر سنبھلی اور کاروبار کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس اور آل شیئرز انڈیکس میں اضافہ جبکہ 30انڈیکس میں کمی ہوئی۔ آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں 37.47 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 30 انڈیکس 19880.14 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26.91 پوائنٹس کے اضافے سے 29935.26 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اے پی پی / سعیدہ