پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، 100 انڈیکس 41309.55 پوائنٹس کی سطح پر بند

40

اسلام آباد ، نومبر08 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو منفی رجحان دیکھاگیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 234.43 پوانٹس کی کمی کے ساتھ41309.55 ط پوائنٹس پر بند ہوا۔بازار حصص میں آج کاروبار کے شروع سے ہی اتار چڑھاو ¿ کا رجحان رہا لیکن آج مجموعی طور پر مارکیٹ میں منفی رجحان غا لب رہا. آج بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 100 سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔ لیکن یہ تیزی لمحاتی ثابت ہوئی اور مارکیٹ منفی زون میں داخل ہوئی۔ جس کے بعد انڈیکس میں 100 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔ گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 585 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا آج کے ایس ای 30 انڈیکس میں165.65 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 30 انڈیکس 19873.86 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 120.24 پوائنٹس کی کمی سے 29902.72 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اے پی پی سعیدہ

وی این ایس