پاکستان انٹر بورڈز گرلز نیٹ بال چیمپپن شپ کا ٹائٹل راولپنڈی کے نام

49

اسلام آباد، 30 نومبر ( اے پی پی): پاکستان انٹر بورڈز گرلز نیٹ بال چیمپپن شپ کا ٹائٹل دفاعی چیمپیئن راولپنڈی نے اپنے نام کرلیا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ میں کھیلا گئے فائنل میچ میں راولپنڈی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد بورڈ کو 13-15گولز سے شکست دی۔
راولپنڈی بورڈ کی نمرہ گلزار نے 6, مدیحہ مظفر نے 5گولز کئے، جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں لاہور بورڈ کی اسلام آباد کیخلاف 11-17گولز سے کامیابی
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اعوان نے انعامات تقسیم کئے۔

اے پی پی/ احسن/ریحانہ
وی این ایس اسلام آباد