پاکستان میں ایک اعشاریہ چار ملین افغان مہاجر رجسٹرڈ ہیں, بلوچستان میں تین لاکھ بیس ہزار افغان مہاجر مقیم ہیں۔ پاکستان میں مہاجرین کیلئے چون ریفیوجیز ولیج بنائے گئے، ترجمان این ایچ سی آر قیصر خان آفریدی

42

کوئٹہ 08 نومبر(اے پی پی )یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفریدی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان چالیس سال سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔ کبھی کسی پناہ گزین کو نکالے جانے کا واقعہ پیش نہیں آیا تاہم ضرورت ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی ریفیوجیز کے حوالے سے قانون سازی کی جائے تاحال ملک میں کوئی قانون موجود نہیں۔ پاکستان میں ایک اعشاریہ چار ملین افغان مہاجر رجسٹرڈ ہیں۔ مہاجرین کیلئے کیمپوں کا تصور ختم ہوچکا ہے۔ بلوچستان میں تین لاکھ بیس ہزار افغان مہاجر مقیم ہیں۔ پاکستان میں مہاجرین کیلئے چون ریفیوجیز ولیج بنائے گئے ہیں دس کیمپ بلوچستان میں ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ رواں سال چودہ ہزار ریفیوجیز افغانستان واپس گئے۔پریس کانفرنس میں افغان مہاجرین کی فلاح، تعلیم ، صحت ، رجسٹریشن، مہاجرین کی 1979 سے پاکستان آمد اور اقوام متحدہ کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریف کیا۔