کابینہ کے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کا لائحہ عمل بنایا ہے :وزیر اطلاعات

36

اسلام آباد،08نومبر (اے پی پی ):وفاقی وزیر برائے اطلاعاتو نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک کی اربوں روپے کی املاک ہیں۔متروکہ وقف املاک کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا ہے ۔وہ میڈیا کے نمائندوں سے کابینہ کے اجلاس کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ احمد نواز سکھیرا سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری ہوں گے۔لبرٹی ائر لائن کو لائسنس کی منظوری دی گئی ہے ۔ ایس ای سی پی کا نیا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے, وفاقی وزیر نے مزید کہا کےٹیکس  کے بارے میں پالیسی وضع کرنے کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے ۔دورہ چین انتہائی کامیاب رہا ، اوردورہ چین سے ادائیگیوں کے توازن کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملی فواد حسسیں نے کہا پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلے کے پروٹوکول پر دستخط ہوئے ہیں آسیہ بی بی کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی گئی۔پاکستان ایک خود مختار ملک ہے ، کسی کے کہنے پر کچھ نہیں کریں گے۔اور حکومت غیر ذمہ دارانہ صحافت کا جائزہ   لےرھی  ھے

اے پی پی/ ناہید

وہ این ایس اسلام آباد