کوئٹہ میں پہلی دفعہ کل پاکستان تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، یوم اقبال کی مناسبت سے مقابلے میں سندھ،آزاد کشمیر ،فاٹا ،لاہور ،پشاور کے طلبا کی شرکت

30

کوئٹہ 09نومبر(اے پی پی )کوئٹہ میں پہلی دفعہ کل پاکستان تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ،تقریری مقابلے میں سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی ،بلوچستان یونیورسٹی ،جناح گرلز کالج ،یونیورسٹی آف جموں کشمیر ،نمل یونیورسٹی فاٹا ، مہران یونیورسٹی سندھ ، گورنمنٹ بوائز کالج لاہور کے طلباو طالبات نے شرکت کی تقریری مقابلے میں ملک بھر سے آئے طلبانے پرجوش تقاریر کے ذریعے اقبال کے پیغام کو اجاگر کیا ۔نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہم اقبال کے پیغام کو بھولتے جارہے ہیں ۔اس لیے اب دشمن ہماری کمزوری کا فائدہ اٹھارہ ہے ۔تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن فاٹا کے نعمان خان اور دوسری پوزیشن لاہور کے وقاص احمد ، خیر پور کے توفیق احمد نے حاصل کی ۔