کوئٹہ میں کھیلے جانے والے فائنل میں ہانگ کانگ کےلیﺅآو اورملائیشیا کےنفیزوان عدنان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں ہانک کانگ کے کھلاڑی نے ملائیشیا کے کھلاڑی کو تھری ٹو سے شکست دے دی۔

88

کوئٹہ 07 (اے پی پی )کوئٹہ میں کھیلے جانے والے پہلا میگا ایونٹ فائنل میں ہانگ کانگ کےلیﺅآو اورملائیشیا کےنفیزوان عدنان کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں ہانک کانگ کے کھلاڑی نے ملائیشیا کے کھلاڑی کو تھری ٹو سے شکست دے دی۔لینوا کی جیت کا اسکور اٹھ گیارہ،چودہ بارہ،اٹھ گیارہ،گیارہ پانچ،اور گیارہ اٹھارہ رہاجب کہ فائنل میچ ایک گھنٹہ سات منٹ تک جاری رہا۔جیتنے کے بعد ہانک کانگ کے فاتح کھلاڑی لئیو او کا کہنا تھا کہ بلوچستان آکر مجھے بہت خوشی ہوئی بلوچستان میں کھیلوں کے لئے ماحول بہت ساز گار ہے۔ دیگر انٹرنیشنل کھلاڑی بھی یہاں آئیں۔واضع رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا بلوچستان میں پہلا میگا ایونٹ ہے جس میں پاکستان سمیت برطانیہ ، میکسیکو ، ملائیشیا ءاور ہانگ کانگ کے کھلاڑی شریک ہیں جب کہ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں نے بلوچستان میں اسکواش لیگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔