13 ویں کورین ایمبسڈر تیکوانڈو چیمپئن شپ 2018 پاکستان سپورٹس بورڈ میں اختتام پذیر

42

اسلام آباد، 08 نومبر ( اے پی پی):  13 ویں کورین ایمبسڈر تیکوانڈو چیمپئن شپ 2018 پاکستان سپورٹس بورڈ میں رنگا رنگ تقریب کے بعد کی اختتام پزیر، اختتامی تقریب میں کورین ایمبسڈر، ڈپی ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ، پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن کے حکام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں موسیقی کے علاوہ کھلاڑیوں کی جانب سے ٹیبلو بھی پیش کیے گئے۔اس موقع پر صدر پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سطح پر بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس ایونٹ کا مقصد پاکستان میں ویران میدانوں کو آباد کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان لانے چاہتے ہیں، تاکہ ملک میں تیکوانڈو کو فروغ ملے۔کرنل وسیم کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، اور ہم ہر قسم کے بین الاقوامی ایونٹ کروانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی کورین سفیر نے کہا کہ پاکستانی عوام سے دلی محبت ہے، اور اس ایونٹ میں آکر دکی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔تقریب کے اختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے

اے پی پی/ احسن

وی این۔ایس