اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس

24

اسلام آباد ،06 دسمبر(اے پی پی): اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں  چیف جسٹس آف  پاکستان  میاں ثاقب نثار کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ، متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، سیکرٹری قانون اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں قومی عدلیہ کی مجموعی صورتحال کے علاوہ ہائی کورٹس میں ججوں کی خالی آسامیوں پر تقرریوں کے لئے

مختلف ناموں پر غور کیا گیا ،جوڈیشل کمیشن سے منظور ہونے والے نام مزید غورکے لئے ججوں کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی میں بھیجےجائیں گے۔

اے پی پی /احسان/شا ہ زیب