اقوام متحد کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خواتین کی ڈاکٹر شیریں مزاری سے ملاقات

35

اسلام آباد،7 دسمبر(اے پی پی):اقوام متحدہ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برائے خواتین ڈاکٹرفمزیلے کی سربراہ میں ایک وفد نے آج وفاقی وزیرانسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں سیکریٹری انسانی حقوق رابیعہ جویریا اور وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں انسانی حقوق کے مختلف پہلوﺅں اور اس سلسلے میں باہمی تعاﺅن پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں معذور افراد کے لئے پہلے سے موجود قوانین پر عمل درآمد، خواتین کے تحفظ، جنس کی بنیاد پر تشدد، بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بچوں اور خواتین کے حقوق کے لئے ترجیحی بنیاد پر کام ہونا چاہئے۔

اے پی پی/احسان/حامد بلال

وی این ایس اسلام آباد